مرنے والوں کے ووٹ کاسٹ ہونے سے کیسے روکا جائے؟ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھ دیئے

اسلام آباد (آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں انتقال کر جانے والے افراد کے نام بھی شامل ہیں ، بلدیاتی کونسلز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتقال کرنے والے افراد کے ڈیٹا سے آگاہ نہیں کیا جارہا۔تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستوں میں سنگین غلطیاں سامنے آگئیں ، جس کے بعد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتقال کرجانے والے افراد کی معلومات نہ ملنے پر صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھ دیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئیے خط کے متن میں کہا گیا کہ انتقال کر جانے والے افراد کے نام بھی ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار اکتوبر سے انتخابی فہرستیں نظرثانی کے لئے آویزاں کی ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا میں تاخیر کی سبب انتخابی فہرستوں میں مرحومین کے نام شامل رہتے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ سندھ بھر کے بلدیاتی ادارے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے ذمہ دار ہیں، بلدیاتی کونسلز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتقال کرنے والے افراد کے ڈیٹا سے آگاہ نہیں کیاجارہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت پیدائش واموات کی رجسٹریشن پر مامور بلدیاتی کونسلز ذمہ دار ہیں کہ ہر تین ماہ بعد رپورٹ ارسال کریں، صوبائی محکمہ بلدیات یقینی بنائیں کہ انتقال کرجانے والے افراد کا ڈیٹا بروقت الیکشن کمیشن کو موصول کوفراہم کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close