نیا پاکستان کے نعرے کو فراڈ قرار دے دیا گیا، اسے دفن کریں گے، نیب ایک ڈھونگ ہے، اپوزیشن جماعت کا رویہ سخت ہو گیا

کراچی(آئی این پی)حکومت مخالف جماعتیں 18اکتوبر کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کے خلاف کمر کس لی۔ پیپلزپارٹی نے 18اکتوبر کو کراچی میں جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں نفیسہ شاہ، عاجز دھامرا، سسی پلیجو اور شہلا رضا سمیت

دیگر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں جلسے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ کراچی کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ نیب ایک ڈھونگ ہے، اس کی افادیت نہیں چلی تو اب غداری کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ملک کا غدار وہی ہے جس نے سقوطِ کشمیر کیا۔ نیا پاکستان ایک فراڈ ہے، اسے دفن کریں گے۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ بنی گالا حکومت ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ شہر کے جس حصے میں اسمارٹ لاک ڈان ہے وہاں کے لوگ جلسے میں شرکت کرنے کیلئے باہر نہیں نکلیں گے۔ ملک کیلئے زیادہ مہلک وائرس کنٹینر وائرس ہے، عوام ان کے خلاف نکلیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں