ادھارواپس مانگنا شہری کومہنگا پڑ گیا ،مقروض نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیزاب پھینک دیا

سکھر(این این آئی)سکھرمیں ادھار مانگنا شہری کومہنگا پڑ گیا ،مقروض نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیزاب پھینک دیا ،شہری زخمی حالت میں اسپتال داخل تفصیلات کے مطابق سکھرکے علاقے بچل شاہ میانی میں ایک شخص ہدایت اللہ چوہان نے ملزم سمیع اللہ سے ادھار دی گئی 25 ہزار روپے کی رقم طلب کی تو اس نے

ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر۔تیزاب پھینک جس سے ہدایت اللہ جھلس کر زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے سکھر کے سول اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے زخمی کے والد دلدار چوہان نے بتایا کہ انہوں نے واقعہ کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی ہے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے سے گریزاں ہے میرے بیٹے کا نصف چہرہ جل چکاہیزخمی کے والد نے حکام۔بالا سے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close