اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی کا امکان، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ماحول میں عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔جمعہ کواین سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد

سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کے انعقادکوروکنے پرغور کیا جارہا ہے ۔این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں۔این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات سے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلا کا امکان ہے، ایسے اجتماعات سے کرونا کے خلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ایسے پروگراموں کا انعقاد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، اجازت یا انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ این سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں