پاک فوج کا آرمینیا سے تنازع پر آذربائیجان کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان عسکری قیادت سے آزربائیجان کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے ملاقات میں نگورنو کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

کمیٹی جنرل ندیم رضا سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی)کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نگورنو کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آذری موقف کی حمایت کرنے پر پاکستانی افواج سے اظہار تشکر کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے موقف کی حمایت پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close