ن لیگ نے سینیٹ الیکشن سے پہلے قومی اسبملی کی تشستوں سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کال پر ن لیگ کے تمام 84 ارکانِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد نقطہ عروج پر پہنچے گی تو ن لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے، دیکھتے ہیں کہ ہمارے استعفوں کے بعد کون سینیٹ کا

الیکشن کراتا ہے اور کونسا الیکٹورل کالج ہوگا جو سینیٹ کے الیکشن کرے گا۔ پارٹی اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خواہشات کے آگے دھاندلی کا بند باندھا گیا، آج پاکستان ساری دنیا میں تنہاہے، اس کاکوئی دوست نہیں، کشمیرکاجوہماراحصہ ہےاس کےوزیراعظم کو غدار ڈکلیئر کردیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 70سال میں اس قوم نےاتنانقصان نہیں اٹھایا، لوگوں کاسکون بربادہوگیا،معیشت بربادہوگئی،اورکتنی دیرقوم یہ قیمت اداکرےگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدمحترم نےجنگ کااعلان کیاہے،یہ جمہوریت کی جنگ ہے، ہم نےہردورمیں جمہوریت کےلیےنوازشریف کی قیادت میں جنگ لڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں