کورونا وائرس اب ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا، سائنسدانوں کی تحقیق نے پریشان کر دیا

ایڈنبرگ (پی این آئی) سائنسی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس اب ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس اب ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کا شکار ایک

شخص دوبارہ کوویڈ-19 کا شکار ہوسکتا ہے تو پھر یہ وائرس بھی ہمارے ساتھ ہمیشہ کے لیے رہ سکتا ہے۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر گیم آکلینڈ نے کہا ہے کہ یہ بہت تباہ کن ہوسکتا ہے اگر اس سے صحتیاب ہونے والے بھی اس بیماری سے مستقبل میں محفوظ نہیں ہیں۔ اگر ایک وائرس صحت یاب انسان کو دوبارہ ہو سکتا ہے تو وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ انسانی جسم میں کوویڈ-19 سے لڑنے کی قوت مدافعت ایک معمہ بنی ہوئی ہے، کیونکہ پیتھجن سارس کوو 2 کو بھی سائنس نے ابھی ایک سال قبل ہی جانا ہے۔کورونا وائرس سے کتنی قوت مدافعت والا شخص لڑ سکتا ہے اس کا بھی ابھی تک سائنسدان کوئی حساب نہیں لگا سکے ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ یہ وائرس ہمارے درمیان دہائیوں تک رہے گا، جیسے نزلہ اور زکام کی وجہ بننے والے دیگر وائرسز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ سائنسدان اب تک یہ اندازہ نہیں لگا پائے ہیں کہ کورونا وائرس سے ایک شخص کا قوت مدافعت کا نظام کتنا لڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس دنیا بھر میں 3 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ یہ وائرس اب تک 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کی زندگیاں نکل چکا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس وائرس سے بچاؤ کی اب تک کوئی ویکسین نہیں بن سکی ہے، اس کا واحد حل احتیاط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close