دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری پہلے نمبر پر کونسے ملک کا پاسپورٹ قرار دیدیا گیا؟ پاکستانی پاسپورٹ کا فہرست میں کونسا نمبر ہے؟ تفصیلات آگئیں

آکلینڈ (پی این آئی) جسینڈا آرڈرن کے ملک نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار، سال 2020 کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ 70 ویں پوزیشن پر موجود۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے دوران دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست

میں سانحہ آکلینڈ کے بعد مسلمانوں کو انصاف دلوانے کیلئے متحرک کردار ادا کرنے والی جسینڈا آرڈرن کے ملک نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا ہے۔عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹے سے ملک نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر قرار پایا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے پاسپورٹ کو 70 واں نمبر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کسی بھی پاسپورٹ کی رینکنگ اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ یہ پاسپورٹ کتنے ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔اس حساب سے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی فہرست میں نیوزی لینڈ کو پہلے جبکہ عراق کو آخری نمبر پر رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ کو سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دینے کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ وہ افراد جو نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھتے ہیں وہ دنیا کے 129ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ کیوی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں، جبکہ 43 ممالک کیوی پاسپورٹ والے افراد کو ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا کے 38 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ 8 ممالک نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ معاف کر رکھا ہے، جبکہ 30 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانیوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے علاوہ جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے پاسپورٹ بھی سب سے طاقتور قرار پائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں