نہ حکومت گرے گی اور نہ مڈٹرم الیکشن ہوں گے ، حکومت نے اپوزیشن کو واضح کر دیا

لاہور(پی این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر احتجاج ،دھرنے اور مارچ سے حکومت گرانا چاہتی ہے تو سن لے کہ یہ حکومت کبھی نہیں گرے گی اور مڈ ٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،انتخابات2023ء میںہی ہوں گے،جمہویت اور سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے،

ملکی مفاد میں اپوزیشن سے قومی ایشو ز پر بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔گورنر ہائوس لاہور میں نیشنل ڈیزازسٹر ڈے کو حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن قائدین جس سے جب مرضی ملیںیا پریس کانفرنس کریں یہ ان کا سیاسی جمہوری حق ہے اور ہم بھی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ غداری کے مقدمے کے حوالے سے حکومت کا بڑا واضح مؤقف آ چکا ہے کہ حکومت کا( ن) لیگ کے خلاف مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مًیں نے پاکستان اور برطانیہ میں چالیس سال سے زائدسیاست کی ہے اور اب بھی سیاست ہوںمًیں اس بات کے سخت خلاف ہوں کہ کسی بھی محبت وطن پاکستانی کو غدار کہا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی ختلافات اپنی جگہ لیکن کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیا ہے اور نہ ہی یہ ہماری سیاست ہے سب کو پاکستان کے مفادات کی بات کرنی چاہئے۔ چوہدری محمد سرور نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی احتجاجی مارچ کرچکے ہیں ہم نے ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیںڈالی اور نہ ہی انہیں گرفتا کیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں یہ سمجھ رہی ہیں کہ وہ احتجاج کرکے حکومت کو گرا لیں گی تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا کیونکہ عوام آج اپوزیشن کے بانیہ کے نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور اسی عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن اپوزیشن کو اس کے لئے 2023ء کا انتظار کرنا چاہئے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور حکومت ملک کو درپیش چیلنز سے نمٹے کے لئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوبھی مشورہ ہے کہ وہ احتجاجی سیاست کی بجائے اپنا پر اًمن جمہوری کردار ادا کرے اور ملک کو آگے بڑھنے دیں۔ تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی عوام متاثرین کی امداد کے لئے کندہ سے کندہ ملا کر چلتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حادثات ہوں یا کوئی قدرتی آفت 1122جس طرح محنت کے ساتھ کام کرتی ہے یہ ایشیا میں ایک بہتری ادارے کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دُنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں مخیر حضرات بھی قدرتی آفات سے متاثرین کی امداد کے لئے فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں ۔ گورنر نے کہا کہ ہم نے کورونا بحران کے دوران پانچ سو کروڑ سے زائد کے فنڈز کے ذریعے غریب خاندانوں میں راشن جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کے لئے حفاظتی کٹس کے علاوہ جیلوں میں بھی قیدیوں کو کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی سامان فراہم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو مضبو ط اور خوشحال بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close