سی سی پی او نے آئی جی پنجاب کے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا، عمر شیخ نے اختیار ملنے سے پہلے ہی ایس ڈی پی او کیخلاف کارروائیاں شروع کر دیں

لاہور(آئی اےن پی) سی سی پی او نے آئی جی پنجاب کے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا، عمر شیخ نے اختیار ملنے سے پہلے ہی ایس ڈی پی اوز کیخلاف کارروائیاں شروع کر دیں ۔ ذراءع کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ نے آئی جی پنجاب سے ڈی ایس پیز کے تبادلے کرنے کے اختیارات مانگے تھے، لیکن آئی جی کی

جانب سے تاحال سی سی پی او کو اختیارات نہیں سونپے گئے، لیکن عمر شیخ نے خود ساختہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈی ایس پیز کو خود ہی کلوز کرنا شروع کردیا چند روز میں ہی عمر شیخ نے اب تک 7 ایس ڈی پی اوز کے خلاف کارروائی کی، زبانی احکامات پر 3 ڈی ایس پیز کو اب تک اپنا پی ایس او لگائے چکے ہیں ، جن ڈی ایس پیز کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں ، ان میں ایس ڈی پی باغبانپورہ ،سمن آباد، ماڈل ٹان اور شاہدرہ شامل ہیں ، اسی طرح اسلام پورہ، ماڈل ٹان، شمالی چھانی کے ایس ڈی پی اوز کو عہدوں سے ہٹا چکے ہیں ، قانونی طور پر ایس ڈی پی اوز کے تبادلے کرنا آئی جی پنجاب کا صوابدیدی اختیار ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں