لاہور(آئی این پی) سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے پولیس سسٹم میں کورٹ مارشل کی تجویز دےدتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس میں بھی ;200;رمڈ فورسز کی طرز پر کورٹ مارشل ہونا چاہیے، موجودہ قوانین کے تحت سزائیں دینے سے کوئی بہتری نہیں آ رہی، انصاف کی فراہمی کے لیے کورٹ مارشل طرز کی ترامیم وقت کی
ضرورت ہے ۔ سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے یہ تجویز آئی جی پنجاب کو ایک درخواست میں دی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ پولیس میں ڈسپلن اور سروس ڈلیوری کیلئے سخت سے سخت قوانین بنانا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 برسوں میں 25 سے 30 فیصد سے زائد نفری کو سزائیں دی گئیں مگر ان سزاوں کے باوجود عدلیہ، میڈیا اور عوام شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ عمر شیخ کے مطابق پولیس کورٹ مارشل کا مقصدیہ ہےکہ کوئی سزایافتہ اہلکار یا افسر دوبارہ نوکری پر بحال نہ ہوسکے ۔ ان کامزیدکہنا ہےکہ موجودہ قوانین کے تحت نوکری سے نکالے جانے پر اہلکار عدالتوں یادیگر طریقوں سے واپس بحال ہو جاتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں