وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 2 سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لے لیا، کیا حکم جاری کیا گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے خلاف ضابطہ دو سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ہواہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی منظوری سے وفاقی وزیرکو لاج خالی کرنے کا خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کے

مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے خلاف ضابطہ دو سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ہواہے ۔ انہوں نے ایک رہائش گاہ کو بطور ممبر قومی اسمبلی اور دوسری کو بطور وفاقی وزیر اپنے استعمال میں رکھاہواہے ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک طرف پارلیمنٹ لاجز میں لاج نمبر ;69;-401پر قابض ہیں تودوسری طرف بطور وزیر انہوں نے منسٹر انکلیو میں بھی گھر الاٹ کروا رکھا ہے جو ان کے زیر استعمال ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹس لے لیا اور فوری طور پروفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو لاج خالی کرنے کےلئے خط لکھ دیا ۔ خط کی کاپی آئی این پی نے حاصل کر لی ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کو منسٹر انکلیو میں گھر ;200;لاٹ ہے جبکہ وفاقی وزیر نے فیملی سوٹ ;69;-401 بھی قبضے میں اپنے رکھا ہوا ہے جو خلاف ضابطہ ہے ،پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سوٹ کی کمی ہو گئی ہے ۔ کچھ ارکان قومی اسمبلی لاج کی الاٹمنٹ کے لئے ویٹنگ لسٹ پر ہیں ۔ اس لئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاج ;69;-401 خالی کر دیں تاکہ منتظر ایم این اے کو لاج الاٹ کیا جا سکے ۔ خط قومی اسمبلی کے سیکشن ;200;فیسر ;200;صف علی زیدی کی جانب سے لکھا گیا جس کی منظوری ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دی ہے اور یہ انہی کی ہدایت سے جاری کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close