کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ایم ;200;ر ڈی اور اے ;200;ر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام کی امید بن چکی ہے،عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، اب عوام
نہیں بلکہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے ، عوام دشمن حکومت کے پاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یہ گفتگو جمعرات کو اپنی سربراہی میں بلاول ہاءوس کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اجلاس میں کی، ورچوئل اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیانئے کی تشہیر کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، اس ویڈیو لنک اجلاس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ، مولا بخش چانڈیو، چوہدری منور انجم، پلوشہ خان، عاجز دھامرا، حسن مرتضی، سربلند جوگیزئی، روبینہ خالد، نوابزادہ افتخار، سعدیہ دانش، جاوید ایوب، سعید غنی، ناصر شاہ، شرجیل میمن، مرتضی وہاب، بیرسٹر عامر، سسی پلیجو، شاہین ڈار اور نذیر ڈھوکی موجود تھے ۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، اب عوام نہیں بلکہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام دشمن حکومت کے پاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے ایم ;200;ر ڈی اور اے ;200;ر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام کی امید بن چکی ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں