مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بلدیاتی الیکشن سے پہلے متعدد لیگی عہدیداران پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں این اے 133 سے رہنمائوں آفتاب گل، ندیم شاکراور آصف بھٹی کی قیات میں وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر بہار کالونی طاین اے 133سے ن لیگ مینارٹی کے کونسلرز ، عہدیداران و کارکنان شہزاد سہوتراکونسلر، نسیم اختر

کونسلر،عمران کھوکھر نائب صدر ،ریاض سہوترا، شاہد ہیرا، شوکت کھوکھر، پاسٹرز پرویز ، لیاقت ، الیاس سندھو، عمانواپل کھوکھر، ایس ہارون سندھو، چوہدری اصغر، شہزاد چٹھہ ، صابر گل سمیت درجنوں کارکنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اور اعجازاحمدچوہدری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، شمولیت کی تقریب میں اعجازاحمدچوہدری نے پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہا، چور اور ڈکیت ٹولہ ملک کے لئے نہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے اکٹھا ہو رہا ہے ، تحریک انصاف کرپٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، ن لیگ کا کرپٹ ٹولہ اپنی قیادت کی کرپشن کو بچانے میں لگا ہوا ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ملک کو دونوں ہاتھوںسے لوٹنے والے لٹیروں کو قوم اچھی طرح جانتی ہے ، پاکستان کے باشعور عوام کرپٹ ٹولے کی چوری بچانے کے لئے عوام سڑکوں پر نہیں نکلیںگے، نوازشریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں توعدالتوں کے سامنے سلنڈر کریں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، اپوزیشن کے خلاف تمام مقدمات ان کے اپنے ادوار میں بنے، ملک کو لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ احتساب سے نہیں بچ سکتا، اس موقع عمران نیازی ، نروآن آئزک ، شفیق جوئیہ سمیت پارٹی کے کارکنان موجود تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close