اسلام آباد (پی این آئی) موسمِ سرما میں کورونا سمیت7 بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، یہ بیماریاں اکتوبر سے فروری کے درمیان پھیل سکتی ہیں، ان بیماریوں میں کورونا، کریمن کانگو، ڈینگی بخار، نکسیر بخار، ڈفتھیریا، پرٹوس، موسمی نزلہ زکام اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ
صحت (این آئی ایچ) نے موسمی بیماریوں سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے ایس اے اے ایل کے نام ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس میں کورونا وائرس سمیت مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کریمن کانگو، ڈینگی بخار، نکسیر بخار، ڈفتھیریا، پرٹوس، موسمی نزلہ زکام اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی بیماریاں اکتوبر اور فروری کے درمیان پھیل سکتی ہیں۔اس لیے محکمہ صحت کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے۔ موسمی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے، اور طبی عملے کو وبائی امراض سے بروقت اور مؤثر انداز میں لڑنے کیلئے تیار کیا جاسکے۔این آئی ایچ نے ارسال کردہ خط میں بھی انتباہ جاری کیا کہ یہ موسم سرما میں بیماریاں تیزی سے پھیل سکتی ہیں۔ اس میں قومی اور عالمی عوامی صحت کے واقعات جیسے ہیومن ایمیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی، ایڈز) کو قومی جبکہ ایبولا وائرس کی بیماری مستقبل میں کسی بھی ملک اور خطے کے لیے خطرہ ہوسکتی ہیں۔ گزشتہ پانچ سالہ اعدادوشمار کو مدنظر رکھ کر بیماریوں سے نمٹا جائے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صحت کی پرواہ نہیں ، ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے ،سماجی فاصلے تودرکنار نوماسک نوسروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہورہا۔ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا تمام فریقین سے نئی صورتحال پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ این سی او سی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جلد آئندہ کی حکمت عملی تشکیل دے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں