پاکستان میں سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیا گیا، ضرورت مند کو شکایات کیلئے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے حکم دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے، گورننس کی بہتری عوام،اداروں میں بہتر راوبط سے مشروط ہے،وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ

کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے۔وزیر اعظم آفس نے ملک بھر کے 8864سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں سرکاری افسران کو ڈیش بورڈز سیکمزاورطبقے کی شکایات درج کرنے کا حکم دیا۔جاری مراسلے میں سرکاری افسران کوبزرگ، بیوہ، معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات کردیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیا گیا، صوبوں میں سٹیزن پورٹل پرافسران کے 8864ڈیش بورڈز کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔۔پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیے، اس حوالے سے تمام وفاقی سیکریٹریز،چیف سیکریٹریز،آئی جیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلے میں کہا ہے کہ ضرورت مند کو شکایات کیلئے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کسی بھی قریبی سرکاری دفتر میں عملہ شکایات درج کرنے کاپابندہو گا اور سرکاری اداریشہری کی شکایت متعلقہ محکمے کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے پرفیصلہ کیا گیا،شہریوں کوسہولت سے آگاہی کیلئے مہم بھی شروع کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں