نواز شریف کے بیانیہ کیخلاف ،پاک فوج کی حمایت میں ریلی اور مظاہرہ ،شدید نعرے بازی کی گئی

دالبندین( این این آئی)چاغی کے صدر مقام دالبندین میں الفتح پینل کی جانب سے نواز شریف کے بیانیہ کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی کی ہدایت پر الفتح پینل کے معتبرین اور کارکنان نے ریلی نکالی دالبندین پریس کلب کے

سامنے مظاہرہ بھی کیا۔ ریلی میں قبائلی رہنماوں میر قادر بخش محمد حسنی، ملک خدابخش سیاہ پاد، حاجی صاحب خان محمد حسنی، ملک نور بخش بڑیچ سنگت ثناء بہارزئی حاجی میر آحمد محمد حسنی عزیز گورگیج شعیب ہوت ودیگر عمائدین بھی شریک تھے ۔شرکاء نے دالبندین پریس کلب کے سامنے نواز شریف کی جانب سے اداروں کے خلاف جو بیانیے کی شدید مذمت کی اور اسکے خلاف شدید نعرے لگائے شرکاء نے بڑے بڑے بینرز پاک فوج کے حق میں اٹھائے رکھے تھے جس میں پاک فوج کی حمایت کے کلمات درج تھے مظاہرین سے میر قادر بخش محمد حسنی، ملک خدابخش سیاہ پاد رند.ملک نور بخش بڑیچ ، عبد المالک محمدزئی سنگت ثناء بہادرزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ہم انکی قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں اس وقت ملک کے اندر امن و امان قائم ہے ہم آزاد سانسیں لے رہے ہیں یہ افواج پاکستان کی قربانیوں کے بدولت ہیں مگر افسوس اس بات کی ہے تین بار منتخب ہونے والا وزیر اعظم لندن میں بیٹھ کر پاکستانی اداروں کے خلاف متنازعہ بیان دے رہے ہیں جسے پاکستانی قوم کھبی بھی برداشت نہیں کریگا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close