اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تشدد پر اکسایا تو ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ سیاسی لوگوں کو غداراوریہودی ایجنٹ نہیں مانتا۔ لیگی رہنما مصدق ملک نے سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گفتگو
کے راستے بندکیے،پارلیمان میں بھی کوئی گفتگو نہیں ہوتی ،ا س لیے ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ، ہم جب کوئی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ این آر او مانگا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں کو غدار اور یہودی ایجنٹ جیسے القابات سے نوازنا درست نہیں ، ہمارے ایک دوسرے سے سیاسی، نظریاتی اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن سیاستدان غدار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف پرامن اور آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کریں گے ، اگر مولانا فضل الرحمان نے تشدد پر اکسایا تو ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد زبیر اپنی ملاقات کی وضاحت کرچکے اور نوازشریف نے بھی پارٹی رہنماؤں کو ملاقاتوں سے منع کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں