حکومت کیخلاف تحریک کا فیصلہ اٹل ،پی ڈی ایم عوام میڈیا لاقانونیت اور مہنگائی کامقدمہ لڑے گی، جے یو آئی کی قیادت نے منصوبہ تیار کر لیا

اوتھل (این این آئی) حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز 16 اکتوبر کوگوجرانوالہ اور18 اکتوبر کو کراچی جبکہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسوں سے کردیاجائیگا،حکومت کیخلاف تحریک کا فیصلہ اٹل ہے،پی ڈی ایم عوام میڈیا لاقانونیت اور مہنگائی کامقدمہ لڑے گی۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی پاکستان

کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ حضرت مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز ایس ایم سی فارم ہائوس اوتھل آمد پر جے یوآئی اوتھل ک رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر حافظ خلیل احمدسارنگزئی ،مفتی محمد طیب حیدری، جے یوآئی ضلع لسبیلہ کے ضلعی نائب امیرمولاناعبدالحمیدعارف، جے یوآئی اوتھل کے امیرمفتی محمد سعید، جے یوآئی ضلع لسبیلہ کے ضلعی ڈپٹی پریس سیکریٹری حافظ حسین احمد مدنی ،جے ٹی آئی اوتھل کے نائب صدرقاری احمد ودیگرموجودتھے ،اس موقع پر جے یوآئی کے اقلیتی رہنماء وایم پی اے مکھی شام لال لاسی کے فرزند روی کمار کیجانب سے انکے لئے ناشتے کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں حکومت کی نااہلی عوامی مسائل کوبھرپورطریقے سے اجاگرکیاجائیگا،اور تحریک میں بتدریج تیزی لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ عوام سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اپوزیشن کا اتحاد جعلی حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی،انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے صوبوں کے ساحل اور جزائر کووفاق کے کنٹرول میں دینا درست نہیں جس پر ہمارے خدشات ہیں،بلوچستان کو ہمیشہ اسکے ساحل اور وسائل پراسکاپوراحق نہیں دیاگیا،وفاق کے قبضے سے ساحل ماہی گیروں کے لئے نوگوایریابنے گا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام روز اول سے صوبوں کی خود مختاری اور ساحل اور وسائل پر انکے حق حاکمیت کی بات کی ہے ایسے جابرانہ فیصلوں سے نفرتیں جنم لیں گی اور انکے برے اثرات ملک مستقبل پر پڑیں گیںحکومت سوچ سمجھ کرفیصلے کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close