بیرونی قرضہ 100 ارب ڈالر سے بڑھ گیا، حکومت قرض کے سود کی ادائیگی کیلئے بھی قرض لے رہی ہے، دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے تمام دعو?ں اور وعدوں کے برعکس عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ،پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ، پی پیپلز پارٹی اور مشرف حکومتوں کے وزراء مشیروں کو جمع کر کے بنائی گئی ہے ،

جو لوگ پہلی حکومتوں میں ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ان سے بہتری کی بیوقوفی ہے انھوں نے کہامہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت نے ہر فرد کو پریشان کر رکھاہے ، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا جاسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرا بادی کے دورے کے موقع پر شہر یوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ناظم یوسی عبدالخالق بھی اْن کے ہمراہ تھے۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفیکے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے، ملک پر مسلط نظام کی وجہ سے بائیس کروڑ عوام رو رہے ہیں،عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی سے نجات چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،ملک میں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،غریب کو پیٹ بھر کھانا ملتا ہے نہ اسے تعلیم علاج اور انصاف کی سہولتیں میسر ہیں۔انھوں نے کہا ملک پر بیرونی قرضہ سو ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے اور اب حکومت کو قرض کے سود کی ادائیگی کیلئے بھی قرض لینا پڑتا ہے اور ملک کی کل آمدن کا 80فیصد سے زیادہ سودکی ادائیگی میں چلاجاتا ہے جس سے ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close