لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو میں ہے ،آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا،نواز شریف کی غداری کی گواہی چاغی کے پہاڑ بھی دے رہے ہیں نواز شریف نے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا، انہوں نے سارے وار
پہلے اپنے سینے پر سہے پھر کارکنان کو آواز دی، والد نے کہا بیگ تیار رکھو، گرفتاری ہو تو سینہ تان کر جانا گھبرانا نہیں، آئین و قانون اور جمہوریت کا سر نہیں جھکنے دیں گے اور جب قربانی دینے کا وقت آئے گا مریم نواز صف اول میں ہوگی،نواز شریف کی آواز تو آپ نے بند کردی لیکن نواز شریف کا مقدمہ گھر، گھر اور گلی، گلی پہنچ چکا ہے اور ان کے آواز گونجے گی،حکومت کو ڈھول بجانے کا شوق ہے تو بڑے شوق سے بجائے،جب آپ ڈھول بجائیں گے تو بشیر میمن ، شوکت عزیز صدیقی کی گواہی کی آواز آئے گی، پیزے کی آوازیں آئیں گی،آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا، میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ آئین کی عزت ، ووٹ کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری ہونی چاہیے تو پھر ان پر غداری کے پرچے کاٹتے ہیں،قوم سے پوچھتی ہوں کہ کیسا غدار ہے جو ہندوستان کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کے دفاع کو مضبوط کر گیا،نواز شریف کی غداری کی گواہی چاغی کے پہاڑ بھی دے رہے ہیں ۔وہ جمعرات کو مسلم لیگ (ن)کے ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دھونس دھمکی کے باوجود لیگی رہنما اور کارکنان ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپوزیشن کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہے،2018 کا الیکشن جلدی کیا گیا اور دھاندلی تین ماہ پہلے سے شروع کی گئی جبکہ آج ملک کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہوا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو پیچھے کیا جاتا ہے تو پھر قوم کی خدمت کرنے نہیں بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون کتنا تابعدار ہے، جب تابعداروں کو لایا جاتا ہے تو مہنگائی، لاقانونیت اور سیاسی انتقام ہوتا ہے، قوم سے پوچھتی ہوں کہ کیسا غدار ہے جو ہندوستان کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کر دے، آنے والی نسلوں کے دفاع کو مضبوط کیا اور اس کی گواہی چاغی بھی دیتے ہیں، کیسا غدار تھا جو جے ایف 17تھنڈر، موٹروے بنایا گیا، دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا، آپریشن ضرب عضب، رد الفساد شروع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، پاکستان کو روشنیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ میاں نواز شریف کے اشتہار ملک بھر میں لگائے جائیں لیکن یاد رکھیں جب لوگوں کو اشتہار نظر آئے گا تو اس میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا چہرہ نظر آئے گا،جو آرٹیکل 6 کا مرتکب ہوا، عدالتوں نے سزا دی اور پھر پاکستان میں یہ ہوا کہ عدالت کو ہی صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا، 22کروڑ عوام کو مکے دکھاتے ہوئے ملک سے چلا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہائیکورٹ میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈھول بجا کر اشتہاری کریں گے، تو کہتی ہوں کہ ضرور ڈھول بجائیں لیکن آواز جج ارشد ملک کی آئے گی، شوکت عزیز صدیقی کی گواہی کی آواز آئے گی اور جب نیب ڈھول پیٹے گی تو عاصم سلیم باجوہ کے پیزے کی آواز آئے گی، نواز شریف کے خلاف سازش، قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیسز کی آواز آئے گی، بشیر میمن کی آواز آئے گی، نیب عاصم سلیم باجوہ کی اہلیہ کا کوئی حساب نہیں لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں نواز شریف کی آواز کو بند کر دیا گیا ہے لیکن آج گلی گلی میں نواز شریف کی آواز ہے، نواز شریف کارکنان کو اکیلا نہیں چھوڑ رہے،نواز شریف نے سارے ظلم اور وار پہلے اپنے سینے میں سہے ہیں کنٹینرز کے پیچھے نہیں چھپے رہے، آج بھی اپنی نہتی بیٹی کو صف اول میں کھڑا کیا اور بیٹی ہمیشہ پہلی صف میں نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہو چکی ہے کارکنان وعدہ کریں کہ آئین، قانون، جمہوریت، ووٹ کی عزت و حرمت اور قائد نواز شریف کے نظریہ کو نہیں جھکنے دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں