وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا اسلام آباد میں سی پیک اتھارٹی کے دفتر کا دورہ، چیئرمین عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات، عاصم سلیم باجوہ نے عثمان بزدار کو بریفنگ دی

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اسلام آباد میں سی پیک اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا-سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا خیرمقدم کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزداراور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)

عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی-وزیر اعلیٰ عثمان بزادرنے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی -چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے-سی پیک خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے-سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی – سی پیک منصوبوں سے پنجاب کے صنعتی و زرعی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی- انہوں نے کہاکہ چین کی حیرت انگیز ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے-چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے معیشت کی مضبوطی کے شعبوں کو فروغ دیں گے-ڈی جی خان، ساہیوال اور میانوالی میں ماڈل ڈیری فارمز بنائیں گے- پنجاب میں اکنامک زونز میں ٹیکنالوجی پارک قائم کریں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ او ر ان کی ٹیم کی کاوشوں کوسراہا-چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے-سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے- مشیر وزیراعلی سلمان شاہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close