لاہور ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں، جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کیلئے تھیں۔ انہوں نے کہا مقابلہ کرنا ہے تو گوجرانوالہ
کے میدان میں کریں، عمران خان خوف کی وجہ سے ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔جمعرات کو ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے سپاہی پورے پاکستان سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں بھر پور حصہ لے گی ۔ حکومت نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے اپوزیشن جماعتوں کا کل جماعتی اعلامیہ کو مفلوج کرنے کی کوشش کی اور ذاتی انا و تسکین کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو کہہ کر گرفتار کروایا جبکہ وزیر اعظم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے کہا کہ میاں نواز شریف ، مریم نواز ، شہباز شریف کے خلاف دہستگردی کا مقدمہ بنایا جائے اور خواجہ آصف ، کیپٹن صفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جائے ، ڈی جی ایف آئی اے کے انکار کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ ہوا ہے ،نیب نیازی کٹھ جوڑ کے نتیجے میں آج ملک میں بجلی83 پیسے فی یونٹ مزید بڑھ گئی ہے ۔ جس کا سارا بوجھ عوام پر ہوگا ۔10 ارب روپے رواں ماہ غریب سے وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جائے ۔ معیشت کو تباہ کیا جائے ۔ جبکہ سیاسی رہنماؤں پر غداری کا پرچہ اس لئے کٹا ہے کہ عوام سے مہنگائی چھپائی جائے اور غداری کے الزامات اس لئے لگائے جاتے ہیں کہ بجلی ، گیس ، ادویات ، سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو چھپایا جائے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ڈھول بجا کر لاؤڈسپیکر میں اعلان کر کے کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن اس بیان کا خیر مقدم کرتی ہے اور مشورہ دیتے ہیں کہ ڈی جی نیب اور تمام نیب کا عملہ گلے میں ڈھول ڈال کر اور لاؤڈسپیکر لے کر پورے پاکستان میں پھرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس گفتگو سے ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کے خلاف کی گئی ہیں۔ ملک کو معاشی ترقی دینے والے اور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کے خلاف غداری کے مقدمات بنانا اپنی نا اہلی کو چھپانا موجودہ حکومت کا وطیرہ ہے۔ جبکہ آج وفاقی کابینہ میں صرف عوام پر مہنگائی کرنے کے فیصلے ہوتے ہیں گھٹیا اور چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو خوشخبری دیتی ہوں بجلی مہنگی کرنے کا اعلان اس حکومت کا آخری اعلان ہو گا اور یہ حکومت اب گھبرا رہی ہے، اب مسلم لیگ (ن) کہتی ہے کہ عوام کو گھبرانا نہیں ہے کیونکہ اب قوم کا مستقبل نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، جہاں عوام کو روزگار، معیشت اور ترقی ملے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں