اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قراردیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اشتہارکے ذریعے یونس قدوائی کو طلب کررکھاتھا،نیب پراسیکیوٹر مبشر کریم نے

عدالتی اشتہارپرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کردی ، نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔نیب کی درخواست پر جج اعظم خان نے یونس قدوائی کو اشتہاری قراردیدیا،احتساب عدالت نے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا بھی حکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close