لاہور(پی این آئی)مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے ، جو انسان خود اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی،
مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے، غیر متحدہ اپوزیشن کی سازشیں موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے ، جو انسان خود اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی، مولانا نے آزادی مارچ میں اپوزیشن سے کروڑوں اینٹھنے کے عوض نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار کی، اب دیکھیں مولانا اور میم لیگ گٹھ جوڑ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ایک دفعہ پھر ٹھگوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے، ، رہی سہی غیر متحدہ اپوزیشن کی سازشیں موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن اور ش لیگ کی غیر موجودگی میں میم لیگ اپنی پارٹی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے میں بالکل آزاد ہے، بارہا کہہ چکا ہوں، بیگم صفدر اعوان کے فیصلوں نے ہمیشہ ن لیگ کو ہی نقصان پہنچایا ہے، حیرت ہے اپوزیشن کو عوام کی مشکلات کا احساس اقتدار سے باہر بیٹھ کر ہو رہا ہے، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج آزادی مارچ اور پی ڈی ایم کی ڈرامے بازی نہ کرنی پڑتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں