حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے، سابقہ اتحادی لیڈر حکومت پر چڑھ دوڑے

پشاور(پی این آئی)حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے، سابقہ اتحادی لیڈر حکومت پر چڑھ دوڑے، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔اپنے بیان میں

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عوام غربت کی لکیر سے نیچےجا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے لیے مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close