تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا، پل کے اوپر 5 گاڑیوں کو روند ڈالا، کتنا نقصان ہوا؟

کراچی (پی این آئی)تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا، پل کے اوپر 5 گاڑیوں کو روند ڈالا، کتنا نقصان ہوا؟ کراچی میں بلوچ کالونی پل پر ٹرالر نے 5 گاڑیوں کو روند دیا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ٹرالر ڈرائیور سے بیقابو ہونے 5 گاڑیوں پر چڑھ گیا۔ ٹرالر کی

ٹکر سے 2 سے 3 گاڑیاں تباہ ہوگئی۔مشتعل عوام نے ٹرالر کے ڈرائیور کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو مشتعل عوام سے نکال کر حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close