اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے کا آپشن کب استعمال کرے گی؟ بڑے ن لیگی لیڈر نے انکشاف کر دیا

کراچی (پی این آئی)اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے کا آپشن کب استعمال کرے گی؟ بڑے ن لیگی لیڈر نے انکشاف کر دیا، رہنما ن لیگ خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر مریم نواز کو قیادت کی ذمہ داریاں سونپتے ہیں تو یہ مناسب اقدام ہوگا،استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گےہماری تحریک کی انتہا

ہمارے استعفے ہوں گے ۔اگر ہم نے اجتماعی استعفے دیئے تو پی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں لیں گے۔ہمارے استعفے کے بعد سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارا قائد ہے کراچی تا گلگت پوری نون لیگ اپنے قائد کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close