وزیراعظم عمران خان کوایک اور اہم عہدہ دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کو اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی کاچیئرپرسن مقررکردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈی نیشن گروپ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،وزیراعظم عمران خان کو اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی کا چیئرپرسن مقررکردیاگیا،وزرائے اعلیٰ،

وزیراعظم آزادکشمیر، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس کمیٹی ممبران مقرر کئے گئے ہیں۔وزیر خارجہ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیراطلاعات کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی ملکی معاشی اعشاریوںکاجائزہ لے گی ،کمیٹی وزارتوں کی ضروریات اور اہداف کا تعین کرے گی ، معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن کواکنامک آؤٹ ریچ کوآرڈی نیشن گروپ کے کنوینئرمقررکردیا گیا،کوآرڈی نیشن گروپ میں چیف سیکرٹریز اوروزارتوں کے سیکرٹریزبھی شامل ہیں،کوآرڈی نیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے موثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close