نواز شریف کو غدار سمجھتا ہو ں یا نہیں؟ علی محمد خان کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو غدار نہیں سمجھتا،ایک دوسرے پر غداری کے الزامات بند ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر نوازشریف کو غدار نہیں سمجھتے، کیونکہ نوازشریف اس

ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیںاور کوئی بھی غدار ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، اب ایک دوسرے پر غداری کے الزامات بندہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غداری کے مقدے پر اظہار لاتعلقی اور ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔انہوںنے کہا نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مجرم کو سیاسی تقریر کرنے کی اجازت نہیں ، اگر نوازشریف اتنے ہی سیریس ہیں تو اپنی رپورٹس عدالت میں جمع کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close