اگر داخلہ لینے کے بعد کسی طالبہ کو 14 روز کے اندر اندر کورونا وائرس نکل آیا تو 10ہزار روپےاداکرنا ہو گا، پاکستان کی یونیورسٹی میں مضحکہ خیزحلف نامہ لینے کا انکشاف

فیصل آباد (پی این ائی) فیصل آباد وویمن یونیورسٹی نے داخلہ لینے والی طالبات کے لیے انوکھی شرط عائد کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کی گورنمنٹ یونیورسٹی برائے خواتین نے نئے داخلوں کے لیے آنے والی طالبات سے حیران کن حلف نامہ لینا شروع کر دیا۔طلباء سے حلف نامہ لیا جا رہا ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار

نہیں ہیں۔طلباء کو داخلہ لینے سے قبل ایفیڈیوٹ جمع کرانا ہو گا جس میں اقرار کیا جائے گا اگر داخلہ لینے کے بعد کسی طالبہ کو 14 روز کے اندر اندر کورونا وائرس نکل آیا تو اس طالبہ کو 10ہزار روپے بطور جرمانہ جمع کرانے ہوں گے۔ایچ ای سی کی جانب سے ایسا کوئی قانون نہیں بنایا گیا بلکہ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ادارے نے طلباء کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو یہ احکامات دئیے ہیں کہ وہ طلبا کا درجہ حرارت باقاعدگی سے چیک کریں اور ممکن ہو تو طلبا کا کورونا ٹسیٹ بھی کرائیں۔لیکن یونیورسٹی کی جانب سے اسی حکم کو پیسے بنانے کا ذریعہ بناتےہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔طالبات نے داخلہ لینے کے لیے یہ حلف نامہ جمع کرانا شروع کر دیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے متعقلہ حلف نامہ نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ ایچ ای سی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی ہوئی ہے ،تعداد 9000 سے گھٹ کر 8 ہزار 588 رہ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 727 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 588 رہ گئی ،اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 616 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 523 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 593 ، پنجاب میں ایک لاکھ 033، خیبرپختونخوا 38 ہزار 105 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 845، بلوچستان میں 15 ہزار 420 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 874 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 857 تعداد ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close