حکومت دسمبرسے آگے جاتی ہوئی نظر نہیں آرہی ،بڑی پیشنگوئی آگئی

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت دسمبرسے آگے جاتی ہوئی نظر نہیں آرہی ، ہم مقدمات سے نہیں ڈرنے والے۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا گیا، حکومت کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم

مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، یہ حکومت دسمبر سے آگے جاتے ہوئے نظر نہیں آرہی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے سول نافرمانی تحریک تو شروع نہیں کی، عدالت کو گالیاں نہیں دیں،بجلی کے بل نہیں جلائے، پی ٹی وی کا گھیراؤ نہیں کیا ،ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنے کے لیے نہیں کہا، وزیراعظم کے گھر کا گھیراؤ کرنے کا نہیں کہاپھر بھی ہم پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہم آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کرتے ہوئے عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جو کہ پہلا جلسہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں