نواز شریف نے امریکی اسٹیبلشمنٹ سے پاک فوج کیخلاف مدد مانگی تو کیا جواب ملا؟ سینئر صحافی کا سنگین ترین الزام

لاہور(پی این آئی)صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے امریکا کی سیاسی اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مددمانگی ہے تاہم امریکا نے ان کی مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافی شاہین صبہائی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے

امریکی سیاسی اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگی ہے۔ انہوں نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مہم کیلئے مددمانگی ۔ سینئر صحافی کے مطابق نوازشریف نے امریکی قیادت سے رابطہ قریبی دوست اسلامی ملک کے ذریعے کیا۔شاہین صبہانی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کے مشیر چاہتے ہیں کہ امریکی صدر پاک فوج کے خلاف مدد کریں تاہم امریکا نے نوازشریف کی مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ امریکا کو مولانا فضل الرحمان کو احتجاجی پروگرام کا لیڈر بنانے پر بھی تشویش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close