پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کے دوران پولیس کا چھاپہ، کیا کچھ پکڑا گیا؟ اپوزیشن کے لیے بری خبر آ گئی

گوجرانوالہ (پی این آئی)پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کے دوران پولیس کا چھاپہ، کیا کچھ پکڑا گیا؟ اپوزیشن کے لیے بری خبر آ گئی،گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریوں کے لیے حیدری روڈ پر ن لیگ کی کارنر میٹنگ پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔گوجرانوالہ پولیس نے

سڑک پر جمع کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش، لیگی کارکنوں کی مزاحمت پر پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا۔مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ سے خرم دستگیر نے خطاب کرنا تھا، خرم دستگیر کے پہنچنے سے پہلے ہی پولیس پہنچ گئی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی قابل مذمت ہے، کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ڈی ایس پی پیپلز کالونی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے سڑک پر جلسہ کرنے کی کوشش کی جسے روکا گیا، پیشگی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close