غریب روٹی بھی نہ کھائے؟ 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 160 روپے کا اضافہ، مزدور طبقے کی چیخیں نکل گئیں

حیدر آباد (پی این آئی)غریب روٹی بھی نہ کھائے؟ 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 160 روپے کا اضافہ، مزدور طبقے کی چیخیں نکل گئیں۔حیدر آباد میں آٹے کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ہیں، ایک ماہ کے دوران 10 روپے کلو کا اضافے ہوگیا۔اب سے ایک ماہ قبل 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والے آٹے کی

قیمت ریٹیل مارکیٹ میں 70 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافے کے بعد عام آدمی کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے، آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہری چراغ پا ہیں۔حیدر آباد میں 70 فیصد کھپت چکی کے آٹے کی ہے اور آٹا چکیوں پر 10 کلو آٹے کے بیگ کی قیمت 670 سے 680 روپے تک ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1200 روپے کے بجائے 1360 روپے میں دستیاب ہے۔چکی مالکان کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم دستیاب نہیں اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے تک ہوگئی ہے۔آٹے کی قیمتوں میں کمی لا کر استحکام پیدا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اقدامات نہ اٹھائے جانے کی صورت میں آٹا غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close