سردی آتے ہی ڈینگی سر اٹھانے لگا، 9سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ، ریٹا ئرڈ پولیس افسر میں ڈینگی وائرس کا شبہ، رواں سال میں کتنے کیس ہو گئےَ

کوئٹہ( این این آئی)دکی میں 9سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق جبکہ پشین کے رہا ئشی ریٹا ئرڈ ایس پی میں ڈینگی وائرس کا شبہ۔ تفصیلات کے مطابق دکی میں 9سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصد یق ہو گئی جبکہ ریٹا ئرڈ ایس پی کا ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئیے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال

ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل کے مطابق تین روز قبل دکی کے رہائشی فیض محمد کے 9سالہ بیٹے شاہد خان کو شدید بخار کے باعث ہسپتال لایا گیا جس کے پلیٹلٹس بہت کم تھے ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے بدھ کو پورٹ آنے پر بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی جس کا علاج شروع کر دیا گیا جبکہ پشین کے رہائشی ریٹائرڈ ایس پی حمید شاہ کو بھی ڈینگی کے شبہ میں لایا گیا ہے ان کے بھی ٹیسٹ لیٹارٹری کو بیھیج دئیے گئے ہیں آج رپورٹ آئی گی واضح رہے کہ رواںسال ڈینگی کا تیسرا کیس سامنے آیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close