29سے 31اکتوبر تک تین تعطیلات کا اعلان ہو گیا

ابوظہبی (پی این آئی) ایک ساتھ 3 چھٹیاں، متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری، 29 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل، جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک ساتھ 3 تعطیلات کی

خوشخبری سنائی گئی ہے۔خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو 29 سے 31 اکتوبر کے درمیان 3 تعطیلات ملیں گی۔بتایا گیا ہے کہ 29 اکتوبر بروز جمعرات کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 30 اکتوبر بروز جمعہ اور 31 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عید میلا النبیﷺ کی تعطیل کے بعد رواں سال مزید 3 عام تعطیلات باقی رہ جائیں گی۔ اماراتی عوام کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایک ساتھ 5 تعطیلات ملیں گی۔ یکم دسمبر کی تعطیل کے علاوہ 2 اور 3 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی، جبکہ 4 اور 5 دسمبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ یوں امارات میں رہنے والے افراد 5 طویل تعطیلات کے مزے اڑائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close