لاہور(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے اقامہ کیس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو (آج)جمعرات کو طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو 8 اکتوبر کو دن 11 بجے طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیرملکی کمپنی کے ایم ڈی کو بھی پیش کرائیں۔خواجہ آصف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ متحدہ
عرب امارات(یو اے ای)میں 2004 سے 2018 تک ایک الیکٹرک کمپنی کیکنسلٹنٹ رہے، آپ نے اقامہ کی کاپی اور اس کمپنی سیکروڑوں روپے بطور تنخواہ وصول کرنیکا بھی دعوی کیا۔نیب کی جانب سے نوٹس میں ایم ڈی الیاس سلمان کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، خواجہ آصف کو تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست ساتھ لائیں، وہ اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب میں جمع کروائیں۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف بتائیں ان کے اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں