نئے روزگار کے بڑے مواقع بن گئے، ای سی سی نے 10 سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی پابندی ہٹا لی

اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے 10 سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی پابندی ہٹا لی ۔ بدھ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے 10 سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی پابندی ہٹا لی ، اوگرا کو آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانے

کیلئے لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ، ای سی سی نے سوئی ناردرن کو گھریلو صارفین سے گزشتہ موسم سرما میں آر ایل این جی واجبات کی وصولی کی اجازت دے دی ،اجلاس میں آئندہ موسم سرما میں بھی گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کی فراہمی کی اجازت دے دی ،ای سی سی نے مینگریو اور میتھری گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن کو دینے کی منظوری دے دی ،ای سی سی نے روس سے مزید گندم خریداری کیلئے تین رکنی بین الوزاتی سیکریٹری کمیٹی قائم کر دی ،ٹی سی پی کی طرف سے درآمد شدہ 3 لاکھ 30 ٹن گندم صوبوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی گئی،پنجاب خیبرپختونخوا اور پاسکو کو ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close