فیٹف قوانین کی آڑ میں این آر اوحاصل کرنے کی کوشش کیسے ناکام ہوئی؟حکومتی ترجمان کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے محمد زبیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ فیٹف قوانین کی آڑ میں این آر او کا متمنی تھا۔ اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ اصل چْبھن این آر او دیئے بغیر فیٹف قوانین کا پاس ہونا ہے، بلیک میلنگ کی ناکام کوشش کے

بعد اپوزیشن اضطرابی کیفیت میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کی شروع دن سے یہ کوشش ہیکہ رسیدیں نہ دکھانی پڑیں۔ انہوںنے کہاکہ احتسابی عمل سے بچنے کے لیے روز نئی آڑ ڈھونڈی جاتی ہے، پلیٹ لیٹس، کرونا، کبھی کمر درد تو کبھی جمہوریت کینعرے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی اداروں پر چڑھائی اور کاغذی انقلاب کے بعد رولا پاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مودی کی زبان جب جب بولوگے، سوال پوچھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ترجمان جتنے بھی بدلیں، پہلا سوال رسیدوں کا ہی ہوگا، نئے ترجمان کو نئے بیانئے کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close