ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست دینے والے بدر رشید کا گورنرچوہدری سرور کی اہلیہ سے کیا تعلق ہے؟ بڑا انکشاف سامنے آ گیا

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے والا گورنر پنجاب کی اہلیہ کے ڈرائیور کا بھائی ہے ،چوہدری سرور میرے حلقے سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند تھے ، میں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ

دیتا ہوں گورنر چوہدری سرور بلدیاتی انتخابات میں میرا مقابلہ کر لیں ۔ تھانہ شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ جس شخص نے مقدمہ درج کرایا ہے وہ یہاں سے لوگوں کو گورنر ہائوس لے جا کر چوہدری سرور سے ملاقاتیں کراتا ہے ، مقدمے کے اندراج کی درخواست دینے والے گورنر پنجاب کی اہلیہ کے ڈرائیور کا بھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر چوہدری محمد سرور کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے ، انہیں نواز شریف نے پنجاب کا گورنر بنایا اور یہ بعد میں تحریک انصاف میں چلے گئے ، چوہدری سرور میرے حلقے سے میرے مقابلے میں انتخاب لڑنے کے بھی خواہشمندتھے، میرا چیلنج ہے آئیں بلدیاتی انتخابات لڑیں ، میں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں ، آپ کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close