لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے فلیگ شپ پراجیکٹ پنجاب روزگار سکیم کا آغاز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بے روزگار عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ترقیاتی سکیمیں ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر شروع کی جاتی رہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلی نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشہ اور ٹیکسیاں دے کر انکے ہنر کو ضائع کیا۔ بڑے منصوبوں پر قومی خزانے کو پانی کی طرح بہا کر ذاتی تشہیر شریف خاندان کا وطیرہ رہا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار کے زیر انتظام موجودہ حکومت کے تمام منصوبے ٹارگٹڈ اور نتائج کے شفاف نظام پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب روزگار سکیم کے تحت کم شرح سود پر ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے دیئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ 30 ارب روپے کے اس پروگرام سے تقریبا سولہ لاکھ خاندانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ پنجاب روزگار سکیم میں چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں اور سپیشل افراد کے لیے خصوصی سہولیات رکھی گئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں