راولپنڈی( این این آئی)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے چہلم شہداء کربلاکے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم نے بتایا کہ 08اکتوبر بروز جمعرات راولپنڈی میں چہلم شہداء کربلا کے موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش
نظرٹریفک پولیس کے 03ڈی ایس پیز،14انسپکٹرز،152ٹریفک وارڈنز اور38ٹریفک اسسٹنٹس سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ کل 14مقامات پر جلوس کے اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی جس کے مطابق لیاقت روڈ( ڈی اے وی کالج چوک سے فوارہ چوک تک بند رہے گی)،سٹی صدر روڈ(مشرق ہوٹل سے فوارہ چوک تک)،کشمیری بازار روڈ(ناولٹی سینما سے فوارہ چوک تک)،گارڈن کالج روڈ(اکبر انٹرنیشنل سے نیا محلہ تک)5thروڈ(رحمان آباد ٹرن مری روڈ کالج چوک سید پورروڈ تک)4thروڈ(پنجاب بینک گول چکر سے کالی ٹینکی چوک تک)اور اصغر مال روڈ(اصغر مال ٹرن مری روڈ تا ڈگری کالج چوک تک)بوقت جلوس بندرہیں گے ا س موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا۔ ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ چوک سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک سے متبادل راستہ گوالمنڈی روڈ کی طرف موڑا جائے گا،سٹی صدر روڈ سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو مشرق ہوٹل ٹرن سے متبادل راستہ موہن پورہ روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔ڈھوک رتہ سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو ناولٹی سینماٹرن سے متبادل راستوں موہن پورہ اور جانب مچھلی منڈی روڈ بھیجا جائے گا۔گنجمنڈی روڈ سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو تھانہ گنجمنڈی ٹرن سے ہملٹن روڈ، پیر ودھائی کی طرف سے جانب فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو چونگی نمبر 4سے متبادل راستہ اصغر مال روڈ جبکہ سرکلر روڈ ٹرن ،وارث خان اور کوہاٹی بازار جانب بنی چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مری روڈ موڑا جائے گا۔ اسی طرح کمیٹی چوک سے براستہ اقبال روڈفوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ مین مری روڈ سے منزل کی طرف موڑا جائے گا ۔ لیاقت روڈ سے براستہ چائنہ مارکیٹ ،کالج روڈ سے آنے والی ٹریفک کو اکبر انٹرنیشنل ٹرن سے متبادل راستہ لیاقت روڈ موڑا جائے گا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انچارجز کو ہدایت جاری کیں کہ چہلم شہداء کے موقع پر اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے سر انجام دیں اور ٹریفک پلان کے مطابق سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں