کرپشن کو تسیلم کرتے ہوئے کتنی رقم واپس کر دی؟ مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جلیل الزماں نے پلی بارگین کر کے رہائی لے لی

کراچی (این این آئی)احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کی ڈیڑھ کروڑ روپے کرپشن کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی جس کے بعد انہوں نے نیب کو ڈیڑھ کروڑ

روپے کا پے آرڈر جمع کرا دیا۔ابق تعلقہ ناظم مخدوم جلیل الزماں 10 سال تک الیکشن لڑنے اور پبلک آفس میں عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے مخدوم جلیل الزماں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس پر انہوں نے پلی بارگین کی درخواست کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close