اتنا میں سجدے میں اللہ پاک کے سامنے نہیں رویا جتنا حکمرانوں نے رلا کر رکھ دیا میرے بچے روٹی مانگتے ہیں ،آہیں، سسکیاں بھرتا باپ اپنی ننھی بیٹی کے سامنے رو پڑا

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ایک باپ اپنی بیٹی کے سامنے رو پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق شخص کا کہنا تھا کہ ملک حکمرانوں اور سیاستدانوں کا ہے، یہاں غریب کا کوئی حال نہیں ہے ، کھانے کیلئے روٹی نہیں مل رہی ،

ہماری تنخواہیں مہنگائی کے مقابلےمیں زیرے کے برابر ہیں ۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ غریب عوام کا خون چوس لیا ، ہمارے حکمران وزیراعظم ہائوس، پارلیمنٹ ہائوس میں کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مجھ سمیت غریب عوام کو اتنا رلا دیا کہ ہمت ہار چکے ہیں ، میں ستارے کا کام کرتا ہوں اور چھ ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے رو پڑا ہوں میں ، زندگی میںاتنا اللہ کے آگ سجدے میں نہیں رویا ،جتنا حکمرانوں نے رلا دیا ہے ۔ خدارا اب بس کر دو مجھے بھیجا گیا 6ہزار کا بل آج آخری تاریخ تھی نہیں جمع کروا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں شخص گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا ، اس کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں کبھی نہیں اتنا رویا ،مجھے باپ نے کہا تھا کہ کبھی ہمت نہ ہارنا اور کبھی نہ رونا لیکن کیا کروں آج اپنے بچوں کی وجہ سے رو پڑا ہوں ۔ اچھے کپڑے پہن لینے سے پیٹ نہیں بھر جاتا ، میری بیٹی مجھے اکثر بولتی رہتی ہے لیکن کیا کروں میں زندگی سے تنگ آ گیا ہوں، میرے تین بچے ہیں ،میرے درخواست ہے کہ خدا کیلئے بس کر دیں ، عوام کبھی کس کیساتھ ہو جاتی ہے کبھی کس کیساتھ لیکن بیجارا غریب آدمی بیچ میں پس جاتا ہے ۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ میں حکومت کو خود ووٹ ڈالا کہ باقی دو حکومتوں کو دیکھ لیا اب تیسری حکومت کو دیکھیں شاید کوئی بہتری آئے ،غریب عوام سے کہتا ہوں کہ خدارا ان لوگوں کو ووٹ مت ڈالو ، میں غریب کا بچہ ہوں میرے بچے مجھے سے روٹی مانگتے ہیں تو خدا کی قسم رو پڑتا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close