تنخواہوں میں اضافہ، انکریمنٹ کی بحالی اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں کمی کی مخالفت میں آل پاکستان کلرکس ایسوایشن کا 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

راولپنڈی (این این آئی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ بدھ کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی

درہم برہم ہوگیا ،احتجاج کی قیادت آل پاکستا ن کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار حنیف ودیگر رہنماؤں نے کی ۔ شرکاء نے 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔شرکاء نے کہاکہ اسٹیل مل واپڈا دیگراداروں کی نجکاری اور جبری برطرفیاں تسلیم نہیں کرتے ۔تنخواہوں میں اضافہ ایگزیکٹو ویوٹیلٹی الاؤنس گروپ انشورنش سالانہ انکریمنٹ کی بحالی سمیت دیگر مطالبات شامل تھے ۔ شرکاء نے14 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت میں پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کرلیا ،دھر نے میں آل پاکستان پنشنرز ایمپلائز لیبر تحریک سمیت ملک بھر سے مختلف لیبر نظیمیں اور یونینز شریک ہونگی ۔سردار حنیف نے کہاکہ ظالم حکومت نے ہر طبقہ کے ملازمین کو زندہ درگور کردیا ،مرکز اور صوبائی حکومت تنظیم کے چارٹر آف ڈیمانڈ فوری منظور کریں ،اسلام آباد دھرنے کا فیصلہ حتمی ہے،حکومت محاذ آرائی سے گریز کرے ،چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ ہوا توحکومت کے خلاف اپوزیشن کال کی حمایت کا اعلان کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close