پی ٹی آئی حکومت کیخلاف جنگ کا طبل بج گیا مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت بتا دیا ‎‎

لاہور (پی این آئی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور پہنچ گئے، پی پی، ن لیگ اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کریں گے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ حکومت اب چند مہینوں کی مہمان ہے

، اپوزیشن کے رہنماؤں پر بغاوت کے جھوٹے مقدمات شرمناک اقدام ہے، ہم غداری اور بغاوت کے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔ وہ آج جے یوآئی پنجاب کی جنرل کونسل کے جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ میں منعقدہ اجلاس کے مہمان خصوصی ہونگے۔ اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال پر غور کیااور رابطہ عوام مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں اہم سیاسی و تنظیم سازی امور اور پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی۔فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنمائوں کو حکومت مخالف تحریک میں بھرپور کرداراورہر قربانی دینے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close