خیبر پختونخوا حکو مت کا شاندار منصوبہ فاصلے سمٹ گئے ، 6گھنٹوں کا سفر صرف 2گھنٹے میں طے سوات موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

سوات(پی این آئی)سوات موٹروے کو مکمل ہونے کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، پاکستان میں یہ کسی بھی صوبے کا پہلا موٹروے منصوبہ ہے جو مکمل ہوگیا۔سوات موٹر وے تین ٹنلز اور 26 پلوں کی تعمیر کے بعد کھول دیا گیا، جس سے سوات، دیر،

مالاکنڈ اور چترال تک جانے والے سیاحوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں،سوات موٹر وے کھلنے پر نہ صرف مقامی شہری بلکہ سیاح بھی خوش دکھائی دئیے۔سوات موٹر وے خیبرپختونخواہ حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے جوکرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرہ تک 81 کلومیٹر طویل ہے۔ اسلام آباد سے مینگورہ سوات تک 6 گھنٹے کا سفر اب صرف 2 گھنٹے رہ گیا ہے، منصوبے کا سنگ بنیاد اگست 2016 میں رکھا تھا اور جزوی طور پر 3 جون 2019 کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ موٹر وے کی تعمیر سے فاصلے سمٹ گئے جس سے مالا کنڈ ڈویژن میں سیاحت کا نیا دور شروع ہوگا۔سوات موٹروے کے تعمیر ہونے کے بعد اب سیاح بہت کم وقت میں ملاکنڈ ڈویڑن کے پرفضا مقامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close