بدر رشید مسلم لیگ کا سابق کارکن نکلا اس نے بڑی پارٹی کیخلاف ایف آئی آر کیسے درج کرالی بدر رشید کو کون دھمکیاں دے رہا ہے ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون راجہ عامر عباس نے کہا ہے مجھے لگتا ہے کہ اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام کو بتانے کیلئے کوئی بیانیہ بنانا چاہتی ہے کیونکہ وہ ملک میں مہنگائی اور غربت کی بات تونہیں کرتی ، مجھے بھی حیرانگی ہے کہ ایک شہرکی درخواست پر ایک بڑی پارٹی کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی

۔ پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کرانے والا شخص بدر رشید مسلم لیگ ن کا سابق رکن ہے ، یہ چھوٹا سا کاروبار کرتا ہے ، نواز شریف کی پہلی تقریر کے بعد یہ مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانے گیا ، ن لیگ والے حیران تھے کہ اس نے ایف آئی کیسے درج کرالی ، اس نے مجھے بتایا کہ اسے بیرون ملک سے مسلسل دھمکیا ں دی جارہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close