اسلام آباد (پی این آئی)کورونا کا پھیلائو، 24 گھنٹوں کے دوران 600 سے زائد کیسز رپورٹ، عوام پریشان، پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی
فہرست میں 21 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 624 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 12 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 672 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 672 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 535 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 528 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 499 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 1 ہزار 288 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 38 ہزار 891 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 531 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 148 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 245 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 141 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 263 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 936 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 184 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 439 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 884 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 89 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 912 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 77 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 614 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 37 لاکھ 30 ہزار 221 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں